تحریک انصاف کےکارکنان اڈیالہ جیل سےرہا

Oct 29, 2023 | 13:31 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز : پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے نظر بند 13 کارکنان کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، جن کی نظربندی کی مدت مکمل ہوگئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو روز پی ٹی آئی کے 19 کارکنان کواڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے کارکنان کی نظربندی کے احکامات جاری کررکھے تھے۔

جیل ذرائع نے کہا کہ کارکنان کونقص امن کے خطرے کے پیش نظرحراست میں لیا گیا تھا۔

مزیدخبریں