اور سیزر پاکستانیوں کےوفد کی جناح ہاؤس آمد، گہرے رنج اور کرب کا اظہار

Oct 29, 2023 | 13:19 PM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: 42 ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے بڑے وفد نے بیرسٹر امجد ملک (برطانیہ ) کی قیادت میں جناح ہاؤس کا دورہ کیا،وفد نے سانحہ 9 مئی کے حوالے سے گہرے رنج اور کرب کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق ان ممالک میں برطانیہ، سپین، آسٹریلیا، سعودی عرب، کینیڈا،  متحدہ عرب امارات۔ ترکی، سویڈن، ساؤتھ کوریا اور ساؤتھ افریقہ شامل ہیں،9 مئی کے شرمناک واقعات سے عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی ہوئی، لاکھوں سمندر پار پاکستانیوں کے دل رنجیدہ ہیں،سیاسی دہشت گردی کے خلاف ہمیں زیرو ٹالیرنس اپنائی کرنا ہو گا۔

وفد کا کہنا تھا کہ عدالتیں ملزمان کے ٹرائل میں سنجیدگی اور سرعت سے کام لیں، معزز جج خود ایک دفعہ جناح ہاؤس کی حالت دیکھیں اور فیصلہ کریں آیا کہ ایسے قومی مجرم کسی نرمی اور رعایت کے مستحق ہیں؟جناح ہاؤس میں مچائی گئی تباہی اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی دیکھ کر یہی کہتے ہیں کہ ان ملزمان کے  تیز اور یقینی ٹرائل سپیشل کورٹس میں ہونے چاہئیں،قائدِاعظم کے ورثہ، فوجی تنصیبات اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں سے کسی بھی قسم کی رعایت برتنا پاکستان کی سالمیت کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے۔ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے اور قانون کے مطابق عبرت ناک سزا دی جائے۔

مزیدخبریں