محسن نقوی کا جنرل،میوہسپتال کا دورہ،شہری کی شکایت پر اظہار برہمی

Oct 29, 2023 | 12:56 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جنرل اور میو ہسپتال کا 3گھنٹے طویل دورہ کیا ،شہری کی شکایت پر ٹیسٹ باہر سے کرانے پر اظہار برہمی  کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ نے ٹیسٹ کے پیسے شہری کو واپس کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے  مطابق لاہور کے جنرل اور میوہسپتال کے اپ گریڈیشن کےکاموں نے بھی سپیڈ پکڑ لی ،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جنرل اور میوہسپتال کا 3گھنٹے طویل دورہ کیا،نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے ہسپتالوں تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا،نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ معیار کی وائرنگ کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایمرجنسی بلاک کے تینوں فلور کا معائنہ کیا،محسن نقوی نے شہری کی شکایت پر ٹیسٹ باہر سے کرانے پر اظہار برہمی  کیا اور ٹیسٹ کے پیسے شہری کو واپس کرنے کا حکم دیا، اس موقع پر صوبائی وزرا جاوید اکرم،عامر میر، سیکرٹری صحت، سیکرٹری اطلاعات ہمراہ تھے۔

مزیدخبریں