نواز شریف آئندہ ہفتےسےسیاسی سرگرمیاں شروع کرنےکےخواہاں

نواز شریف آئندہ ہفتےسےسیاسی سرگرمیاں شروع کرنےکےخواہاں
کیپشن: نواز شریف آئندہ ہفتےسےسیاسی سرگرمیاں شروع کرنےکےخواہاں

ایک نیوز: قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کا آئندہ ہفتے سے باقاعدہ سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کےمطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف سب سے پہلے مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے،نواز شریف اعلیٰ عدالتوں سے ریلیف اور گرفتاری کے خدشات ختم ہونے کے بعد سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتوں کا شیڈول بھی طے کیا جا رہا ہے،نواز شریف کی حالیہ حلیف جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتوں کو ترجیح دی جائیگی،نواز شریف سخت ترین محالف قائدین سے بھی ملنے کا عزم رکھتے ہیں،چوہدری نثار علی خان، شاہد خاقان عباسی سے بھی ملاقات کا امکان ہے  جبکہ سردار مہتاب احمد خان سمیت ناراض (ن) لیگیوں سے ملاقاتوں کے لئے مشاورت بھی کریں گے۔