ایک نیوز: وزیرستان کے دور افتادہ علاقے سے تعلق رکھنے والے رضوان محسود نے اپنی غیر معمولی مہارت اور عزم سے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رضوان محسود کی کامیابی کا سفر ناقابل یقین ہے۔ رضوان محسود نے اپنے موجودہ کوچ کی ایک ویڈیو سے متاثر ہونے کے بعد گنیز ورلڈ ریکارڈز کے حصول کے لئے کوششیں تیز کردیں۔
رضوان محسود نے غیر متزلزل حوصلے اور عزم کے ساتھ خود کو مختلف کھیلوں میں ریکارڈ توڑنے کے لیے وقف کر دیا۔ اس نے سب سے پہلے کے پی میں MMA چیمپئن شپ جیتی۔
رضوان محسود کے کارناموں میں سب سے نمایاں ایک مقررہ وقت میں سب سے زیادہ ہیلی کاپٹر گھومنے کا عالمی ریکارڈ توڑنا شامل ہے۔ جو اس سے قبل ایک ہندوستانی کھلاڑی کے پاس تھا۔
وزیرستان کے اس نوجوان ہیرو نے نہ صرف اپنے خوابوں کو پورا کیا بلکہ اپنے علاقے کے لاتعداد افراد کے لیے عزم و ہمت کا نشان بن گیا۔ مناسب تربیتی سہولیات کی عدم موجودگی کے باوجود متنوع ایتھلیٹک سرگرمیوں میں رضوان کی شاندار کارکردگی قابل ستائش ہے۔
رضوان کا کہنا ہے کہ "اگر میں اس ملک کا نام روشن کر سکتا ہوں تو کوئی بھی کر سکتا ہے"۔