ایک نیوز: شہر میں سموگ کا راج، لاہور میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کےمطابق شہرکا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس 483 تک پہنچ گیا، آلودگی کے اعتبارسے لاہوردنیا بھرمیں پہلے نمبرپرآگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ مال روڈپر 594 اے کیوآئی ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ کینٹ کے علاقے میں 537 ایئر کوالٹی انڈیکس ہے جبکہ گلبرک میں اے کیو آئی 501 ریکارڈ کیا گیا۔
طبی ماہرین نے شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔