ایک نیوز:لیسکو کے پانچوں اضلاع میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری جس میں مزید241بجلی چور پکڑے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان لیسکو کاکہناہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں کل 241 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ،142کے خلاف مقدمات درج ہوئے،پکڑے جانے والے کنکشنز میں 11کمرشل،3انڈسٹریل، 1زرعی اور226 ڈومیسٹک تھے۔
ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 75لا کھ 77ہزار848یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں،24 گھنٹوں کے دوران چارج کئے گئے یونٹس کی مالیت ایک کروڑ 47لاکھ 48ہزار864روپے ہے،راونڈکے علاقے میں کنکشن کو296000 روپے جرمانہ کیا گیا، پتوکی کے علاقہ میں کنکشن کو286840روپے جرمانہ کیا گیا، شاہدرہ کے علاقے میں 275000 روپے جرمانہ کیا گیا، فیکٹری ایریا کے علاقے میں ایک کنکشن کو 242000 کی رقم چارج کی گئی ہے۔