کراچی:سعودآباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک

کراچی:سعودآباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک
کیپشن: کراچی:سعودآباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک

ایک نیوز: کراچی کے علاقے سعودآباد میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں 4ڈاکو مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ایک پولیس اہکار سمیت دو شہری بھی زخمی ہوئے، زخمی اہلکار کی شناخت حنیف کے نام سے ہوئی،ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھےکہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے کہا کہ ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز اور 2 موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئی ہیں، مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔