ایک نیوز: جنسی ہراسگی اور بلیک میلنگ میں ملوث مجرم کوچار سال قید اور چارلاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان ایف آئی نے کہا کہ ملزم نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوزسوشل میڈیا پرشئیرکی تھیں۔
ترجمان نے بتایا کہ سائبرکرائم سرکل نے ملزم کے خلاف 2023 میں مقدمہ درج کیا تھا،مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج محمد وارث جاوید نے نعمان عطاء کو مجرم قرار دیتے ہوئے 4 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
ایف آئی اے کی جانب سے اسٹنٹ ڈائریکٹر لاء سکندر زمان نے مقدمے کی پیروی کی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم راولپنڈی چوہدری عبدالروف کی جانب سے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔