کینیڈا:خالصتان ریفرنڈم سےایک دن قبل بھارت کےخلاف ریلی

Oct 29, 2023 | 10:31 AM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: کینیڈا میں 29 اکتوبر کو ہونے والے خالصتان ریفرنڈم سے ایک دن قبل بھارت کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کے شرکاء نے ہردیپ سنگھ نجر کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا۔ 
تفصیلات کے مطابق ریلی کے شرکاء نے دو کلو میٹر تک مارچ کیا۔ انتیس اکتوبر کو ہونے والے ریفرنڈم میں کئی ہزار سکھوں کی شرکت متوقع ہے۔ یاد رہے کہ برٹش کولمبیا کے گرونانک سکھ سکھ گردوارہ میں تین ماہ قبل ایک لاکھ پینتیس ہزار سکھوں نے ووٹ دیا تھا۔ تاج شرکائے ریلی نے خالصتان اور کینیڈا کے پرچم اٹھایا رکھے تھے۔ 
آزاد خالصتان ریلی میں سکھ مرد اور خواتین نے شرکت کی۔ کینیڈا آزاد خالصتان کے نعروں سے گونج اٹھا۔ دلی بنے کا خالصہ، لے کے رہیں گے خالصہ۔ آزاد خالصتان ریلی میں سکھوں نے فلک شگاف نعرے لگا دیے۔ لے کے رہیں خالصتان، پنجاب بنے گا خالصتان، شرکائے ریلی کی نعرے بازی جاری رہی۔
نجر تیری سوچ پہ پہرہ دیں گے ٹھوک کے، شرکائےریلی کی نعرے بازی۔ ہردیپ نجر تیرا قاتل کون ہندوستان ہندوستان، کینیڈا کی سڑکوں پہ سکھوں کی فلک شگاف نعرے بازی۔ کینیڈا کی سرزمین پر بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت اور کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی تعریف کی گئی۔

مزیدخبریں