غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن، 2 دن باقی

غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن، 2 دن باقی
کیپشن: غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن، 2 دن باقی

ایک نیوز: یکم نومبر کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو ڈی پورٹ کرنے کا حتمی فیصلہ اور اس میں کوئی توسیع نہیں دی جائے گی۔غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے میں صرف آخری 2 دن باقی رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے تمام غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان سے نکل جانے کی ڈیڈ لائن میں کوئی توسیع نہیں ہوگی۔ 
سیکیورٹی فورسز کے ذریعے ملک میں بڑے پیمانے پر میپنگ، جیو فینسنگ کے ذریعے مشکوک افراد کی نشان دہی کر لی گئی۔ 31 اکتوبر کے بعد پاکستان میں مقیم غیر قانونی غیر ملکیوں کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کو ضبط کر لیا جائے گا۔ 
یکم نومبر کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو ڈی پورٹ کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے اور اس میں کوئی توسیع نہیں دی جائے گی۔