ایک نیوز :ترک صدر رجب طیب اردوان کی سخت تقریر کے بعد اسرائیل نے اپنا سفارتی عملہ ترکیہ سے واپس بلا لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا ہے کہ وہ ترکیہ کی جانب سے سخت بیانات کی روشنی میں اپنے تعلقات کا از سر نو جائزہ لے گا اور اس سلسلے میں اپنے سفارت کاروں کو واپس بلا رہے ہیں۔
اسرائیل کے وزیر توانائی اسرائیل کاٹز نے کہا کہ طیب اردگان نے ریلی میں اپنا اخوان المسلمون کا اصلی چہرہ بے نقاب کیا ہے۔واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے استنبول ایئر پورٹ پر فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ریلی سے خطاب کیا تھا جس میں کہا تھا کہ ہم اسرائیل کو دنیا کے سامنے جنگی مجرم کے طور پر پیش کریں گے۔
ان کا کہنا تھا غزہ میں ایک گھناؤنا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ جنگ بندی کے اعلان سے قبل کتنے معصوم بچوں، خواتین اور بزرگوں کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔
ترک صدر نے کہا تھا کہ غزہ میں ہونے والے قتل عام میں اسرائیل کے ساتھ امریکہ اور مغرب بھی برابر کے شریک ہیں۔