ایک نیوز :دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک بھارتی تاجر مکیش امبانی کو ایک بار پھر قتل کی دھمکی دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مکیش امبانی کو بھتہ نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ مکیش امبانی کو ایک ای میل موصول ہوئی ہے جس میں بھتہ خوروں نے 20 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ اگر آپ 20 کروڑ نہیں دیں گے تو ہم آپ کو قتل کردیں گے۔
اس ای میل میں دھمکی کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ "ہمارے پاس انڈیا میں بہترین شوٹرز موجود ہیں۔"
دھمکی آمیز ای میل ملنے کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مکیش امبانی اور انکے اہلِ خانہ کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔
واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جبکہ مکیش امبانی کو قتل کی دھمکیاں دی گئی ہوں۔ پولیس نے ریاست بہار سے ایک شخص کو گرفتار کیا تھا جس نے بھارتی تاجر کو فون پر قتل کی دھمکیاں دیں۔