نیدر لینڈز سے عبرتناک شکست : بنگلہ دیشی کپتان کا بیان

نیدر لینڈز سے عبرتناک شکست : بنگلہ دیشی کپتان کا بیان
کیپشن: نیدر لینڈز سے عبرتناک شکست : بنگلہ دیشی کپتان کا بیان

ایک نیوز :بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا ہے کہ میں سمجھ رہا تھا کہ ہم نے اچھی باولنگ کی لیکن ہمیں نیدر لینڈز کو 160سے 170رنز پر محدود کرنا چاہیے تھا ۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئےبنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا ہے کہ ہم اس ٹورنا منٹ میں بدترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے آئے ہیں اور آج بھی ایسا ہی ہوا ۔ بنگلہ دیشی کپتان نے کہا کہ ابھی میچز باقی ہیں اور ہمیں اپنے آپ کو اٹھانا ہو گا تاکہ اس ٹورنامنٹ میں اپنا اچھا اختتام کر سکیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس ٹورنامنٹ میں اچھا نہیں کھیلے ، مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ کھلاڑیوں کے دماغوں میں کیا چل رہا ہے۔