ایک نیوز :یوکرین کی جنگ کے بعد روسی سافٹ ڈرنکس برانڈ ڈوبری نے مشہور مغربی کمپنی کو مشروب کی فروخت میں پیچھے چھوڑ دیا۔
روسی نیوز ویب سائٹ نے ایک تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ روسی سافٹ ڈرنکس برانڈ ڈوبری نے مقامی مارکیٹ میں بہترین کاکردگی دکھاتے ہوئے مشہور مغربی کمپنی سے زیادہ مشروبات فروخت کرکے ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
ڈوبری کولا برانڈ ان فیکٹریوں میں تیار کیا جاتا ہے جہاں اس سے قبل مغربی کمپنی کا مشروب تیار کیا جاتا تھا۔روسی ساختہ ڈوبری سوفٹ ڈرنک برانڈ 50 مقبول ترین ایف ایم سی جی (فاسٹ موونگ کنزیومر گڈز) برانڈز کی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر آیا۔
ایف ایم سی جی مارکیٹ میں پہلے آٹھ مہینوں کے جو نتائج سامنے آئے ہیں اس کی بنیاد پر کُل فروخت میں برانڈ کا حصہ 1.2 فیصد ہے۔رپورٹس کے مطابق اس سے قبل مغربی کمپنی کا مشروب متوازی درآمدات کے ذریعے ملک میں بھرپور فروخت کے باوجود روس کے ٹاپ 50 برانڈز میں جگہ بنانے میں ناکام رہا تھا۔
واضح رہے مغربی کمپنی یوکرین سے متعلق پابندیوں کے دوران مغربی برانڈز کے روس چھوڑنے کی مہم میں شامل ہوئی تھی، کمپنی نے گزشتہ مارچ میں روس میں کاروبار کو معطل کرنے کے کا اعلان کیا تھا۔