ایک نیوز :فاسٹ بولر نسیم شاہ کے پرستاروں کیلئے اچھی خبر ،فاسٹ بالرنسیم شاہ صحت یاب ہونے لگے ۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نسیم شاہ ویڈیو کیساتھ پیغام شیئر کیا ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ میرا رہیب بہترین چل رہا ہے، میں گراؤنڈ میں جانے اور اپنے ملک کی نمائندگی کیلئے بے تاب ہوں ، سفر مشکل، تنہا مگر نہ ختم ہونے والا ہے مگر آپ کی دعاؤں سے میں خود کو بہتر محسوس کر رہا ہوں، جلد میدان میں واپسی ہوگی۔
ایشیا کپ کے دوران نسیم شاہ کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ جلد قومی ٹیم کو جوائن کریں گے ۔