قازقستان: کوئلے کی کان میں آگ لگنے سے 22 کان کن ہلاک

Oct 29, 2023 | 02:35 AM

ایک نیوز : قازقستان میں کوئلے کی کان میں آگ لگنے سے 22 کان کن ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قازقستان کے وسطی علاقے میں واقع صنعتی زون میں کوئلے کی کان میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 23 کان کن زخمی بھی ہوئے۔ جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ہلاک ہونے والے 22 کان کنوں کی لاشیں بھی اسپتال منتقل کی گئیں۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حادثے کے وقت کان میں 2 سو کان کن موجود تھے۔انتظامیہ نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر ریسکیو کارروائیاں شروع کر دیں جبکہ حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی اسٹیل کمپنی کی نگرانی میں کام کرنے والی کان میں 2 ماہ کے دوران آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس قبل اگست میں کان میں آگ لگنے سے 5 کان کن ہلاک ہو گئے تھے۔

 
 
 
 
 

مزیدخبریں