ایک نیوز :برطانیہ میں سمر ٹائم ختم،ونٹر ٹائم شروع،گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی گئیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ہفتہ، اتوار کی شب دو بجتے ہی گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھےکردی جائیں گی، ایک گھنٹہ پیچھےکرنےکا مقصد سورج کی روشنی سے فائدہ اٹھانا ہے۔
گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کرنے کے بعد برطانیہ اور پاکستان کے درمیان وقت کا فرق 4 سے بڑھ کر 5 گھنٹے ہو جائےگا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کی صبح گھڑیوں میں وقت کی تبدیلی سے لوگوں کو ایک گھنٹہ زائد سونےکا موقع ملےگا، ونٹر ٹائم آئندہ برس 31 مارچ تک جاری رہےگا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ برطانیہ میں جلد اندھیرا چھا جانےکے سبب ٹریفک حادثات اور گھروں میں چوری کی وارداتیں بڑھ جاتی ہیں۔
برطانیہ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کردی گئیں
Oct 29, 2023 | 00:08 AM