امریکی گلوکار اور راک میوزک کے بانی جیری لی لیوس چل بسے

American singer and rock music pioneer Jerry Lee Lewis has died
کیپشن: American singer and rock music pioneer Jerry Lee Lewis has died

ایک نیوز نیوز : امریکی گلوکار اور راک میوزک کے بانی جیری لی لیوس 87 برس کی عمر میں چل بسے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیری لی کی اہلیہ جوڈتھ نے اس خبر کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔واضح رہے کہ جیری لی لیوس 1935 میں پیدا ہوئے اور انہوں نے صرف 9 برس کی عمر سے پیانو بجانے کا آغاز کیا۔’دی گریٹ بالز آف فائر‘ ، ’شی واس مائی بےبی‘، ’انادر پلیس انادر ٹائم‘ جیسے ہٹ نمبر یش کرنے والے جیری لی لیوس کو راک میوزک کا بانی تصور کیا جاتا ہے۔

انہوں نے اپنی زندگی میں کُل 7 شادیاں کی تھیں، جن سے ان کے 6 بچے ہیں۔