شدید بارشوں کے بعد شدید سردی، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

Oct 29, 2022 | 23:15 PM

ایک نیوز نیوز: محکمہ موسمیات نے آئندہ ماہ سے ملک میں شدید سردی کی لہر کی پیشگوئی کی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رواں سال موسم سرما معمول سے زیادہ سرد رہنے کا امکان ہے۔ موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ نومبر کے دوسرے ہفتے سے ملک بھر میں شدید سردی پڑسکتی ہے، جواد میمن  نے کہا کہ نومبر کے پہلے ہفتے سے قطب شمالی پر موجود سرد ہواؤں کا بھنور کمزور ہو جائے گا، سرد ہواؤں کی اس موسمی کیفیت کو پولر ورٹیکس کہا جاتا ہے، پولر ورٹکس کمزور ہونے سے عالمی سطح پر موسم سرد ہونے لگتا ہے۔

ماہرین کے مطابق موسمی کیفیت کے اثرات پاکستان میں معمول سے زائد سردی کی صورت میں نظر آئیں گے، نومبر میں ہلکی سے معتدل مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک پر اثر انداز ہوسکتا ہے جبکہ نومبرکے دوسرے ہفتے سے ملک بھر میں شدید سردی کی لہر کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق موسم سرما میں معمول سے زیادہ بارش، برفباری اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے جب کہ یورپ، روس اور پورے مشرق وسطیٰ میں بھی معمول سے زائد بارشں اور برفباری کا امکان ہے۔

مزیدخبریں