ایک نیوز نیوز:سابق وزیراعظم عمران خان نے صوبائی دارالحکومت میں بڑی شخصیت سے ملاقات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں میری ملاقات کی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، ہماری واپسی کی وجہ یہ تھی کہ لاہور قریب تھا، ہم نے رات کو مارچ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، 6 ماہ سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ فوری شفاف انتخابات کی تاریخ دے دی جائے۔
اس سے قبل چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت نہ پہلے تھی نہ اب ہے۔میری طرف سے آرمی چیف کو توسیع دینے کی آفر تک وہ یہ فیصلہ کرچکے تھے کہ رجیم چینج کو نہیں روکیں گے، یہ روک سکتے تھے انہوں نے نہیں روکا کیوں کہ پاور تو ان کے ہاتھ میں تھی۔ان کا مزید کہناتھا کہ یہ ملاقات چھپ کر نہیں ہوئی تھی بس اسے عام نہيں کیا تھا کہ مذاکرات ہورہے تھے، اس میٹنگ کا صرف ایک مقصد تھا صاف اور شفاف الیکشن۔