ایک نیوز نیوز :منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، ایف آئی اے نے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کو 31اکتوبر کو کراچی میں طلب کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان پر طارق شفیع کے اکاؤنٹ سے پی ٹی آئی اکاؤنٹ میں 5کروڑ 62لاکھ روپےلینے کا الزام ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 31 اکتوبر دن دو بجے ایف آئی اے کراچی آفس پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔