ایک نیوز نیوز: لانگ مارچ کا آغاز ہوتے ہی پی ٹی آئی قیادت کے درمیان نمبر بڑھانے کی جنگ بھی شروع ہوگئی ہے۔ ایک مرتبہ پھر کنٹینر پر بدمزگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ مائیک مانگنے کے باوجود فیصل جاوید نے انکار کیا تو حماد اظہر نے آگے بڑھ کر خود ہی مائیک چھین لیا۔
تفصٰیلات کے مطابق عمران خان کی موجودگی میں حماد اظہر نے دو بار فیصل جاوید سے مائیک مانگا لیکن فیصل جاوید نے اشارے سے مائیک دینے سے پہلے منع کیا اور پھرایک منٹ کا کہا۔
حماد اظہر نے تیسری بار فیصل جاوید سے کچھ بات کی اور مائیک چھین کر بات کرنا شروع کردی۔
حماد اظہر نے سینیٹر فیصل جاوید سے مائیک چھین لیا۔ pic.twitter.com/2G1DUnNrrE
— Naya Daur Urdu (@nayadaurpk_urdu) October 29, 2022
گذشتہ روز بھی کنٹینر پر اسد عمر، خرم نواز اور حماد اظہر کے درمیان ان بن ہوئی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوئی ۔
*تحریک انصاف کے کنٹینر پر حالات کشیدہ*
— Mian Arbaab (@Mian_Arbaab_786) October 28, 2022
*مطلب کسی بات پہ بحث و لڑائی رہنماؤں کے مابین#او_نس_جائےگااسلام_داغدار pic.twitter.com/Y22peMl9dD