ارشد شریف کو گاڑی سے نکال کر گولی ماری گئی، قریبی ساتھی نے نیا پینڈوراباکس کھول دیا

Oct 29, 2022 | 18:40 PM

ایک نیوز نیوز: ارشد شریف قتل کیس میں نیا پینڈوراباکس کھل گیا۔

سینئر ترین صحافی حامد میر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ' ارشد شریف کے ایک قریبی دوست نے بتایا ہے کہ اس کی اطلاع کے مطابق نہتے ارشد شریف کو گاڑی سے نکال کر نزدیک سے گولیاں ماری گئیں۔ انہوں نے لکھا کہ بعد میں انہیں گاڑی کی نشست پر بٹھا کر سیٹ بیلٹ باندھی گئی، پھر تصویر بنا کر کہا گیا کہ پولیس نے فائرنگ کردی۔

یاد رہے کہ سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کو کینیا میں قتل کردیا گیا تھا۔ کینیئن پولیس نے شناخت کی غلطی کی بنا پر گولیاں چلانے کا اعتراف کیا تھا۔ ارشد شریف سر میں گولی لگنے کی وجہ سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔ جن کا جسد خاکی بدھ کی صبح ایک بجے کے بعد پاکستان پہنچائی گئی۔ ان کی نمازجنازہ جمعرات کو اسلام آباد میں ادا کی گئی اور انہیں اسلام آباد میں ہی سپردخاک کیا گیا۔ 

مزیدخبریں