ایک نیوز نیوز: سینئر صحافی اور اینکر پرسن چودھری غلام حسین کی ضمانت منظور کرلی گئی۔ایف آ ئی اے کے ملزم نامور صحافی چودھری غلام حسین کو کیمپ جیل سے ضمانت منظور ہونے پر رہا کر دیا گیا ہے۔
شکرالحمدللہ!!
— M Azhar Siddique ???????????? (@AzharSiddique) October 29, 2022
چوھدری غلام حسین کی ضمانت بعدازگرفتاری دو لاکھ کے مچلکوں کے عوض سیشن جج لاہور نے منظور کر لی!!! pic.twitter.com/HwTZIxupBc
واضح رہے کہ اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے سیشن کورٹ لاہورمیں سینئر اینکر چودھری غلام حسین کی درخواست ضمانت دائر کی گئی تھی۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اےنے بد نیتی سے اس مقدمے میں گرفتارکیا۔ نہ توقرضہ لیا ہے اورنہ ہی کسی جعل سازی میں ملوث ہوں۔
درخواست میں کہا گیا کہ بینک سے قرض کے معاملے میں صرف گواہ ہوں ۔ معاملہ 2003 کا ہے ،ایف آئی کاکوئی بھی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ قرض کی تمام رقم اداہو چکی ہےملزمان بری ہو چکے ہیں۔
استدعا ہے عدالت ضمانت منظورکرے اور رہا کرنے کا حکم دے۔ سیشن کورٹ نے سینئر اینکر پرسن چوہدری غلام حسین کی ضمانت کی درخواست پرایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیےہیں۔
بعدازاں عدالت نے درخواست سنتے ہوئے سینئر صحافی چودھری غلام حسین کی ضمانت مںظور کرلی۔ اینکر پرسن کو 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چودھری غلام حسین کو ایف آئی اے کی ٹیم نے لاہور میں ایک کافی شاپ سے حراست میں لیا تھا۔
انہیں دو روز قبل گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد ان کے بیٹے نے بتایا تھا کہ والد کو گلبرگ میں کافی شاپ سے تحویل میں لیا گیا، والد کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے کے تیس سے چالیس لوگ آئے تھے۔
بیٹے نے بتایا تھا کہ والد صاحب کو کسی پرانے کیس میں تحویل میں لیا گیا ہے جو کافی پہلے ختم ہوچکا ہے، 2003 یا 2004 میں کوئی پراپرٹی کا کیس تھا جس میں والد صاحب نے گواہی دی تھی اس کیس کو بنیاد بنا کر والد کو لے جایا گیا ہے۔