چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ججز ، سیشن ججز کے ہمراہ اڈیالہ جیل کا دورہ کیا ، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اڈیالہ جیل شکایت سیل قائم کرنے کا حکم دے دیا ۔
اس موقع پر چیف جسٹس نے کہاکہ مجسٹریٹ ، بار کا نمائندہ ، ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا صدر ممبر ہو گا ،نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کے زیر نگرانی اڈیالہ جیل شکایت سیل نوٹیفائی کرنے کی ہدایت بھی کردی ۔قیدیوں کے لیے کیس ای فائل سسٹم متعارف کرانے کی ہدایت کی گئی۔جسٹس محسن اختر کیانی ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی اس موقع پر موجود تھے ،جسٹس طارق محمود جہانگیری ، جسٹس ارباب محمد طاہر ،سیشن جج ایسٹ عطا ربانی ، سیشن جج ویسٹ طاہر محمود خان بھی موجود تھے ۔نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن پرسن رابعہ جویری آغا نے جیل اصلاحات کی تجاویز دیں ۔