ایک نیوز نیوز :وزیر اعظم شہباز شریف کے دورے سے قبل چین نے پاکستان کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چین نے پاکستان کو ہنگامی بنیادوں پر اضافی 50 کروڑ یوآن امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے ، ذرائع کے مطابق اضافی رقم سیلاب زدہ علاقوں میں تعمیر نو کیلئے دی جائے گی ، چین نے اضافی ایمرجنسی معاونت کی پیشکش سے پاکستان کو آگاہ کردیا ۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین میں ایم او یو پر دستخط کئے جائیں گے،ستمبر2022 میں چین نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ یوآن دینے کا اعلان کیا تھا ،چین کی تعمیر نو کیلئے مجموعی رقم بڑھ کر80کروڑ یو آن ہوجائے گی۔
وزیراعظم کے دورے سے قبل چین کا پاکستان کیلئے امداد کا اعلان
Oct 29, 2022 | 18:06 PM