ن لیگ کے درجنوں سینئر رہنما تحریک انصاف میں شامل

ن لیگ کے درجنوں سینئر رہنما تحریک انصاف میں شامل

ایک نیوز نیوز:  عمران خان کے  لانگ مارچ کے دوران تحریک انصاف کیلئے اچھی خبر آگئی ، کوئٹہ میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے کوئٹہ ڈویژن کے صدر رحیم کاکڑ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پارٹی کو چھوڑتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

ن لیگ رہنماؤں کی پی ٹی آئی شمولیت کا اعلان سابق ڈپٹی سپیکر اسمبلی قاسم سوری کی موجودگی میں کیا گیا۔

دوسری طرف سابق صدر مسلم لیگ ن لیبر ونگ آغا عمر نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلا ن کر دیا۔