ایک نیوز نیوز: سربراہ مجلس وحدت المسملین علامہ راجہ ناصرعباس نے لانگ مارچ میں شرکت کی عمران خان کی دعوت قبول کرلی۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز لاہور بار ایسوسی ایشن نے بھی تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
عمران خان نے راجہ ناصرعباس کو حقیقی آزادی لانگ میں شرکت کی دعوت دی، جس پر راجہ ناصرعباس نے لانگ مارچ میں شرکت کی عمران خان کی دعوت قبول کرلی۔
راجہ ناصرعباس کی لانگ مارچ میں شرکت کی یقین دہانی پر عمران خان نے اظہار تشکر کیا۔
علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا کہ بیرونی طاقتوں کی غلامی سےنجات کا حصول ہماری دیرینہ آرزو ہے،ایم ڈبلیو ایم غلامی سے نجات کی جدوجہد میں پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔