این اے 45 کا سیاسی دنگل، عمران خان آج میدان میں اتریں گے

این اے 45 کا سیاسی دنگل، عمران خان پھر میدان میں

ایک نیوز نیوز: عمران خان ایک اور بڑا دنگل لڑنے کیلئے تیار، ضلع کرم این اے 45 ضمنی الیکشن کیلئے آج 30 اکتوبر بروز اتوار کو پولنگ ہوگی، جس کے لیےتمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور جے یو آئی (ف) کے ملک جمیل احمد خان کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔  ذرائع کے مطابق حالیہ ضمنی انتخابات کو دیکھتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کی پوزیشن مضبوط سمجھی جارہی ہے لیکن اس حلقے میں مولانا فضل الرحمان بھی اپنا کافی اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔ تاہم حتمی فیصلہ آج عوام اپنے ووٹ سے کریں گے۔ 

ضلع کرم این اے 45 ضمنی الیکشن کیلئے حلقے کے 143 پولنگ سٹیشنز کیلئے پولنگ میٹریل کی ترسیل شروع ہوگئی ہے۔حلقے میں 119 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا جاچکا ہے۔

ڈی پی او کرم کے مطابق الیکشن کیلئے پولنگ سٹیشنز اورعلاقے میں 2100 نفری تعینات کردی گئی ہے۔

ضمنی الیکشن میں چئیرمین تحریک انصاف سمیت 16 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ این اے 45 میں کل 198618 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔

رجسٹرڈ ووٹوں میں 111349 مرد اور 87269 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔  پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہوگا۔