ایک نیوز نیوز: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلہ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو باآسانی 65 رنز سے شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دے دیا۔ نیوزی لینڈ دونوں اوپنر صرف ایک ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ ون ڈاؤن پر آنے والے کپتان کین ولیم سن بھی صرف 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس طرح نیوزی لینڈ کے صرف 15 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ مڈل آرڈر گلین فلپس نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی اور 64 گیندوں پر 104 رنز بنائے جن میں 4 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔
168 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سری لنکا کی ٹیم 102 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی ۔ ٹرینٹ بولٹ نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 13 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا کی جانب سے کپتان دسو شنکا 35 اور راجے پکشے 34 رنز بنا سکے۔ جس کے بعد نیوزی لینڈ ٹیبل میں ٹاپ ٹیم ہی رہی۔