12 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

Oct 29, 2022 | 16:27 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: قصور میں زیادتی کے بعد قتل کے واقعات میں کمی نہیں آ سکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کھڈیاں کے گاؤں ڈھولن میں 12 سالہ بچے کیساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد اسے   قتل کر دیا گیا۔ 

بچہ کی شناخت آصف محمد علی  کے نام سے ہوئی ہے۔ بچے کو  زیادتی کے بعد تیز دھار آلہ سے گلہ کاٹ کر قتل کیا گیا۔

پولیس  حکام کا کہنا ہے کہ 12سالہ آصف  عصر کی نماز کے بعد کھیتوں سے مال مویشیوں کیلئے چارہ لینے گیا تھا لیکن واپس نہیں آیا تھا

زیادتی کے بعد قتل ہونے والے آصف کی نعش مقامی کھیتوں سے ملی۔ آصف چونیاں میں چند سال قبل زیادتی کے بعد قتل ہونے والے فیضان کا کزن ہے۔ 

بچے کو قتل کرنے کے بعد لاش کو بری طرح مسخ بھی کیا گیا۔  آصف کے لواحقین نے لاش دیپالپور روڈ پر رکھ کر احتجاج شروع کر دیا ہے۔ لواحقین نے دیپالپور روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔ 

 احتجاج کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔  ایس ڈی پی او سمیت پولیس موقع پر پہنچ گئی اور  لواحقین و پولیس کے درمیان مذاکرات جاری, لوگوں کی شدید نعرے بازی

مزیدخبریں