لندن : نوازشریف کے پوتے اور پی ٹی آئی کارکنوں میں ہاتھاپائی، ویڈیو وائرل

لندن : نوازشریف کے پوتے اور پی ٹی آئی کارکنوں میں ہاتھاپائی، ویڈیو وائرل

ایک نیوز نیوز:  مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا پوتے ذکریا حسین نواز اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان مارکٹائی، ایک دوسرے پر لاتوں، مکوں کی برسات کردی، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق  ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے سامنےاحتجاج  اوورسیز پاکستانی احتجاج کررہے تھے ایسے میں  سابق وزیراعظم نواز شریف کے پوتے زکریا حسین نواز  اپنے گارڈز سمیت وہاں پہنچے جہاں توں تکرار پر معاملہ ہاتھا پائی تک جاپہنچا۔  واقعے کی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے  جس میں زکریا حسین نواز کو ایک شخص پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ نوازشریف کے پوتے ذکریا حسین ایک پروفیشنل باکسر بھی ہیں۔

 یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی لندن میں ایون فیلڈ آمد پر شدید بدنظمی ہوئی تھی ، جہاں ن لیگی کارکن اور اوور سیز پاکستانی آپس میں گتھم گتھا ہوگئے تھے۔

اس موقع پر نواز شریف کے گارڈز نے لیگی کارکنوں اور صحافیوں کو دھکے بھی دیے تھے۔