ایک نیوز نیوز: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے غلط خبریں پھیلانے والوں کو واضح پیغام دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایم پی اے زین قریشی نے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔
زین قریشی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلانے والوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم لاہورمیں حقیقی آزادی مارچ کا حصہ ہیں اوررہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمودقریشی اورمیں حقیقی آزادی لانگ مارچ میں عمران خان کےہمراہ ہیں ، سینیٹرعون عباس بپی کا بھی میرے بارے میں جھوٹا بیان جاری کیا گیا ہے۔
زین حسین قریشی نے مزید بتایا کہ جمعہ کوعون عباس بپی اورمیں جنوبی پنجاب لانگ مارچ کی اکٹھےقیادت کریں گے ، جنوبی پنجاب کاقافلہ اسلام آبادمیں عمران خان سے ملے گا۔
پی ٹی آئی ایم پی اے کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنان فیک پروپیگنڈہ پرکان نہ دھریں، ہم اس جنگ میں عمران خان کے سپاہی ہیں۔