حکومت کی مذاکرات کی پیشکش پر تحریک انصاف کا ردعمل

Oct 29, 2022 | 15:04 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کی دعوت پر کہا کہ یہ صرف آزادی مارچ کو انگیج کرنے کیلئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی سے بات جیت کے لئے کمیٹی کی تشکیل پر درعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی مذاکرات کی دعوت کی خبریں غیر سنجیدہ ہیں،ایک طرف تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی مارچ کی کوریج پرپابندیاں ہیں، دوسری طرف ایک غیرسنجیدہ کمیٹی کی تشکیل کی خبریں ، یہ خبریں صرف آزادی مارچ کوانگیج کرنےکیلئے ہیں، یہ چالاکیاں نہیں چلنی انتخاب کی تاریخ دیں۔

خیال رہے وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف سے بات چیت کے لیے9 رکنی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کہا مذاکرات کیلئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

زیر داخلہ رانا ثنااللہ کی زیر صدارت کمیٹی میں 9 ارکان شامل ہیں ، کمیٹی لانگ مارچ سےمتعلق امن وامان قائم رکھنے اور سیاسی بات چیت کیلئے قائم کی گئی ہے۔

اگرلانگ مارچ سے متعلق کسی نے بات کرنی ہے تو کمیٹی سے کی جائے گی۔

مزیدخبریں