لانگ مارچ کے حوالے سے پرویزالٰہی کی زیرصدارت اہم اجلاس

Oct 29, 2022 | 14:54 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی نے حقیقی آزادی مارچ کے شرکا کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔جس میں لانگ مارچ کے سیکیورٹی انتظامات اور روٹ پر پولیس فورس کی تعیناتی کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ لانگ مارچ کیلئے جامع سیکیورٹی پلان تیار کیا ہے، لانگ مارچ کے شرکا کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

پرویزالٰہی نے ہدایت کی دیگر شہروں سے فوری اضافی نفری منگوا کر روٹ پرتعینات کی جائے اور کیمروں کی مدد سے پورےروٹ کی نگرانی کی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شرپسند عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے فورس الرٹ ہے، عمران خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے شرکا پرامن رہیں گے، صوبے میں امن عامہ کی صورتحال کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں۔

پولیس اورانتظامیہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے۔تمام متعلقہ ادارے بہترین کوآرڈینیشن کے تحت امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنائیں۔ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے متبادل انتظامات کیے جائیں۔

مزیدخبریں