ایک نیوز نیوز: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حکومتی ایوان ابھی سے لڑکھڑا گئے ہیں اور ان پر گھبراہٹ طاری ہے، میڈیا اداروں کو دھمکیاں مل رہی ہیں کہ حقیقی آزادی مارچ کور نہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ایک طرف حکومت کو اطمینان ہے کہ لوگ تو نکل نہیں رہے، دوسرا صبح سے میڈیا اداروں کو دھمکیاں آرہی ہیں کہ حقیقی آزادی مارچ کور نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ اگر لوگ ہی نہیں تو گھبراہٹ کیسی، ہر چینل کو دکھانے دیں اور لوگوں کو فیصلہ کرنے دیں۔
ایک طرف حکومت کو اطمینان ہے کہ لوگ تو نکل نہیں رہے دوسرا صبح سے میڈیا اداروں کو دھمکیاں آ رہی ہیں کہ خبردار #حقیقی_آزادی_مارچ کور کریں، اگر لوگ ہی نہیں تو گھبراہٹ کیسی ہر چینل کو دکھانے دیں لوگوں کو فیصلہ کرنے دیں، لیکن سچ یہ ہے حکومتی ایوان ابھی سے لڑکھڑا گئے ہیں گھبراہٹ طاری ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 29, 2022
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سچ یہ ہے کہ حکومتی ایوان ابھی سے لڑکھڑا گئے ہیں اور ان پر گھبراہٹ طاری ہے۔