7 ماہ سے بے ہوش پڑی خاتون کے ہاں صحت مند بچی کی پیدائش

Oct 29, 2022 | 12:35 PM

ایک نیوز نیوز: بھارت میں گذشتہ سات ماہ سے ہسپتال میں بے ہوش پڑی خاتون نے صحت مند بچی کو جنم دے دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 23 سالہ خاتون حادثے میں سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے بے ہوش ہو گئی تھی اور دہلی کے مقامی ہسپتال میں داخل تھی۔ 

ڈاکٹروں نے بتایا کہ نومولود بچی بلکل صحتمند ہے تاہم بچی کی ماں ابھی تک بیہوش ہے، وہ آنکھیں تو کھولتی ہے لیکن کسی حکم پر عمل نہیں کرتی۔

مذکورہ خاتون31 مارچ کو اپنے شوہر کے ساتھ موٹر سائیکل حادثے میں شدید زخمی ہوگئی تھی جس میں اسکے سر پر شدید چوٹیں آئی تھیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق جب خاتون کو اسپتال لایا گیا تو وہ 40 دن کی حاملہ تھی اور اسکے پیٹ میں موجود بچہ صحتمند تھا، انہوں نے بچے کو رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ مریض کے اہل خانہ پر چھوڑ دیا تھا۔

فی الحال چونکہ مریضہ بے ہوش ہے اس لیے وہ بچی کو دودھ پلانے سے قاصر ہے، بچی کو بوتل سے دودھ دیا جا رہا ہے، خاتون کے 30 مارچ سے 15 جون کے درمیان کل پانچ نیورو سرجیکل آپریشن کیے جاچکے ہیں۔

مزیدخبریں