نیٹ فلیکس کی ’’ دی کراؤن ‘‘ سیریز میں ہمایوں سعید کی فرسٹ لک

humayun saeed in the crown
کیپشن: humayun saeed in the crown
سورس: google

 ایک نیوز نیوز: نیٹ فلیکس کی سوپر ہٹ سیریز ’دی کراون‘ کے پانچویں سیزن میں اداکار ہمایوں سعید کی فرسٹ لک ۔۔ سوشل میڈیا صارفین اور ساتھی اداکاروں  کی مبارک باد 

  رپورٹ کے مطابق ہمایوں سعید، دی کراون شو کے پانچویں سیزن میں برطانوی شہزادی ڈائنا کے قریبی دوست ڈاکٹر حسنات احمد کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔سعید نیٹ فلیکس اوریجنل میں کاسٹ ہونے والے پہلے پاکستانی اداکار ہیں۔

لندن نہیں جاوں گا اسٹار ہمایوں سعید نے اپنا یہ لُک شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر کیپشن لکھا، ’آخرکار! یہ ہو ہی گیا۔‘

 یادرہے ڈاکٹر حسنات ایک برطانوی-پاکستانی  ہارٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر  ہیں جو 1995 سے 1997 تک شہزادی ڈائنا کے ساتھ ریلیشن شپ میں تھے۔ 

اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے کہا، ڈاکٹر حسنات خان اور شہزادی ڈائنا ایک دم اُلٹ تھے، وہ ہر طرح سے ایک بہت ہی عام شخص تھے اور مجھے لگتا ہے کہ اسی بات سے شاید ڈیانا  ان کی  جانب راغب  ہوئیں۔ ان کے رویے اور سادگی نے انہیں شہزادی ڈائنا کے لیے خاص بنا دیا تھا۔