پچاس فی صد خواتین موٹاپے کا شکار

Oct 29, 2022 | 11:55 AM

ایک نیوز نیوز: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں  50 فی صد سے زائد خواتین موٹاپے کا شکار  ہیں۔

 پاکستان ایسوسی ایشن آف لائف سٹائل میڈیسن کے زیراہتمام منعقد  ہونے والی تیسری بین الاقوامی   لائف سٹائل میڈیکل کانفرنس 2022سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں ڈبلیو ایچ او کی نمائندہ ڈاکٹر پالیتھا مہیپالا نے کہا کہ دنیا بھر میں طرز زندگی میں حالیہ تبدیلیوں سے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 ڈاکٹر پالیتھا مہیپالا نے کہا کہ وہ حیران ہیں کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں سٹنٹ گروتھ  اور غذائی قلت سب سے زیادہ ہے، لیکن موٹاپاپھر بھی بہت بڑھ رہا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی نمائندہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تقریباً 50 فیصد خواتین موٹاپے کا شکار ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ غیر صحت مند طرز زندگی، ناقص خوراک اور جسمانی بے عملی  ہے۔

مزیدخبریں