لانگ مارچ،وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو بڑی پیشکش کردی

Oct 29, 2022 | 11:19 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: وزیراعظم نے لانگ مارچ سے متعلق وفاقی کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادیوں سے موجودہ صورتحال پر مشاورت  کی،مشاورتی اجلاس کے دوران نواز شریف ،آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے بھی رابطے کیے گئے، عمران خان کے لانگ مارچ اور فوج مخالف ایجنڈے پر تفصیلی گفتگو کی گئی،وزیراعظم نے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف عمران خان کی تقریر پر برہمی کا اظہار  کرتے ہوئے کہا یہ شخص فتنہ و فساد ہے جو ریاست کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے،کسی کو بھی ریاست کے خلاف دشنام طرازی کی اجازت نہیں دینگے، عمران خان کی تقریر پر بھارتی میڈیا جشن منارہا ہے،اس شخص کے ہوتے کسی دشمن کی ضرورت نہیں،تحریک انصاف اگر بات چیت کرنا چاہے گی تو ہم نے مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کیے ۔دباؤ دھونس دھاندلی بلیک میلنگ قبول نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی سربراہی میں بنائی جانے والی کمیٹی میں 9  ارکان شامل ہیں۔نو رکنی کمیٹی میں اتحادی بھی شامل ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق کمیٹی میں ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق،  قمر زمان کائرہ، خالد مقبول صدیقی، میاں افتخار، مولانا اسعد اور مریم اورنگزیب،قمرزمان کائرہ اور خالد مگسی شامل ہیں جبکہ کمیٹی لانگ مارچ سے متعلق امن وامان قائم رکھنے اور سیاسی بات چیت کے لیے  قائم کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اگرلانگ مارچ سے متعلق کسی نے بات کرنی ہے تو کمیٹی سے کی جائے گی۔

مزیدخبریں