ایک نیوز نیوز: برقی سگریٹ بھی عام سگریٹوں کی طرح دل کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
ایک جدید تحقیق کے مطابق چوہوں پر کیے جانے والے تجربات میں سائنس دانوں کو معلوم ہوا کہ ای سگریٹ چوہوں میں دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی کا سبب بنتے ہیں۔
مختلف تحقیقات سے ثابت ہو چکا ہے کہ دل کی بے ترتیب دھڑکن متعدد جان لیوا پیچیدگیوں کا سبب بنتی ہے، مثلاً فالج، خون کی گٹھلیاں اور دل کا دورہ۔
تحقیق کےلئے جب کچھ چوہوں کو ویپ کے دھویں میں رکھا گیا تو ان کے دل کی دھڑکن پہلے تو کم ہوگئی اورپھرکچھ دیر کے بعد دوبارہ تیز ہوگئی۔
یہ صرف ان مخصوص کیمیکلز کی وجہ سے ہوا جو فروٹی اور مینتھول ذائقے کے ویپس میں موجود تھے۔ اورتشویش کی بات یہ ہے کہ فروٹی اور مینتھول ذائقے بچوں میں تیزی سے مقبول ہورہے ہیں۔
امریکا کے فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی تحقیق سے بھی ثابت ہو چکا ہے کہ سگریٹ پینے کے 20 منٹ بعد دل کی دھڑکن کی رفتار کم ہوجاتی ہے اور پھر تیز ہوجاتی ہے۔
تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر ایلکس کارل نے کہا کہ تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ ای سگریٹ میں مخصوص کیمیکلز کے متحمل مائع کی وجہ سے استعمال کرنے والوں کے دل کی دھڑکن کی ترتیب بگڑتی ہے۔