پاکستان آئے سکھ یاتری سخت سکیورٹی میں حسن ابدال کیلئے روانہ

 عوام کی مہمان نوازی دیکھ کر بار بار پاکستان آنے کو دل کرتا ہے۔ 
کیپشن: عوام کی مہمان نوازی دیکھ کر بار بار پاکستان آنے کو دل کرتا ہے۔ 

ایک نیوز نیوز: ساکا پنجہ کی تقریب کیلئے پاکستان آئے سکھ یاتری ننکانہ صاحب پر مذہبی رسومات ادا کرنے کے بعد  گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ساکا پنجہ صاحب کی 100 سالہ تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان دورہ پر  آئے ہوئے  104 بھارتی سکھ یاتری اپنے روحانی پیشوا بابا گورونانک کی جائے  پیدائش گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کی یاترا کرنے اور  اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ 

بھارتی سکھ یاتریوں کو ضلعی پولیس کی جانب سے سخت سیکیورٹی میں خصوصی بسوں کے ذریعے حسن ابدال کیلئے روانہ کیا گیاہے۔  بھارتی سکھ یاتریوں نے ننکانہ صاحب میں 2روز قیام کیا۔ جس کے دوران انہوں نے گوردوارہ جنم استھان سمیت دیگر 7گوردواروں کی یاترا کی اور وہاں اپنی مذہبی رسومات ادا کی۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-29/news-1667024027-2488.mp4

بھارتی سکھ یاتریوں کا  اس پر کہنا ہے کہ پاکستان آکر ملنے والی خوشی ناقابل بیان ہے۔  بھارت میں پاکستان کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے۔ ہم پاکستان میں خود کو بہت محفوظ تصور کر تے ہیں۔ پاکستان حکومت کی جانب سے ہماری خصوصی سکیورٹی کا خیال رکھا جاتا ہے۔  سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کی مہمان نوازی دیکھ کر بار بار پاکستان آنے کو دل کرتا ہے۔