ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے پولیو لیڈی ورکر جاں بحق

ولیو ورکر کی شناخت 35 سالہ امبرین کے نام سے ہوئی ہے۔ 
کیپشن: ولیو ورکر کی شناخت 35 سالہ امبرین کے نام سے ہوئی ہے۔ 

ایک نیوز نیوز:لاہور  رائیونڈ  روڈ  اڈا پلاٹ پر ٹریکٹر ٹرالی کی رکشہ کو ٹکر لگنے سے لیڈی پولیو ورکر جاں بحق ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق لیڈی پولیو ورکر پولیو ڈیوٹی پر جاتے ہوئے حادثہ کا شکار ہوئی ہے۔ ٹریکٹر ٹرالی کے حادثے سے جانحق ہونے والی لیڈی پولیو ورکر کی شناخت 35 سالہ امبرین کے نام سے ہوئی ہے۔ 

ریسکیو 1122 کی  ٹیم اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور  تھانہ رائیونڈ پولیس کی جانب سے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے راؤئیونڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ 

پولیس کی جانب سے ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کو حراست میں لیکر  کارروائی کا آغاز کر دیاگیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔