پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے انٹیلی جنس رپورٹ آگئی

Oct 29, 2022 | 10:31 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز:  پاکستان تحریک انصاف  کے لانگ مارچ میں مسلح جتھوں کی شمولیت کے خدشے پر انٹیلی جنس ذرائع نے حکومت کو رپورٹ جاری کردی ہے۔

تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں لانگ مارچ کی صورتحال سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ انٹیلی جنس ذرائع کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اشتہاری اور جرائم پیشہ عناصر میں ملوث ملزمان کی مظاہرین کی شکل میں لانگ مارچ میں شامل ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیاہے کہ لانگ مارچ میں صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔ علی امین گنڈا پور، شہریار آفریدی، اور قاسم سوری کی جانب سے لانگ مارچ میں گینگز لا ئے جا رہے ہیں۔ پہلے بھی پاکستان تحریک انصاف کے مارچ میں مسلح افراد  اور اسلحہ کو پکڑا گیا تھا۔وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی  کے دفتر کو جرائم پیشہ عناصر کی سہولت کاری کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ پنجاب حکومت کی سرپرستی سے امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

مزیدخبریں