پاکستان بمقابلہ نیدرلینڈز سمیت ورلڈ کپ میچز کی اضافی ٹکٹس جاری

 اسٹینڈنگ روم کی ٹکٹ بھی فروخت کے لیے جاری کردی گئی ہیں
کیپشن: اسٹینڈنگ روم کی ٹکٹ بھی فروخت کے لیے جاری کردی گئی ہیں

ایک نیوز نیوز: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 ورلڈکپ کے میچز کی اضافی ٹکٹس جاری کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نیدرلینڈز اور بھارت جنوبی افریقا افریقہ کے میچ کی اضافی ٹکٹس جاری کی گئی  ہیں۔ یہ دونوں میچز پرتھ  کرکٹ سٹیڈیم میں کل کھیلے جانے ہیں۔

6 نومبر کو  میلبورن  میں بھارت زمبابوے میچ کے اسٹینڈنگ روم کی ٹکٹ بھی فروخت کے لیے جاری کردی گئی ہیں جب کہ 3 نومبر کو ہونے والے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ کی بھی اضافی ٹکٹس جاری کی گئی ہیں۔

آئی سی سی کاکہنا ہے کہ  اضافی ٹکٹ جاری کرنے کا مقصد ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ میچ دیکھ سکیں۔  ٹکٹ کی مالیت 20 آسٹریلوی ڈالر ہے۔

آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ کے فائنل کی ٹکٹس اب تک دستیاب ہیں ۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل 13 نومبر کو میلبورن کرکٹ گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔