ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لاہور کے لبرٹی چوک سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا گیا ہے۔
لانگ مارچ میں شرکت کے لیے صبح سے ہی پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد لبرٹی چوک جمع ہونا شروع ہوگئی۔ اس دوران بہت سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے لبرٹی چوک میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی خود انتظامات کا جائزہ لیا تھا۔ تاہم آج شرکاء کی حیرت کی انتہا اس وقت نہ رہی جب انہوں ںے اپنے درمیان مولانا فضل الرحمان کو دیکھا۔ شرکاء کی بڑی تعداد ان کے گرد جمع ہوگئی۔ جس پر انہوں نے بتایا کہ وہ انتظامات کا جائزہ لینے آئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کارکنوں کا حوصلہ بلند نہیں ہے اور لانگ مارچ میں آدھی سے زیادہ شرکاء ان کے اپنی جماعت کے کارکن ہیں۔ جس پر تمام شرکاء ہنسنے لگے۔ تاہم یہ بتاتے چلیں کہ یہ مولانا فضل الرحمان ڈمی تھے۔ مزید انہوں نے کیا کہا اس ویڈیو میں دیکھ لیں۔
مولانا فضل الرحمان صاحب کی تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں شرکت???????????? pic.twitter.com/8LzpB6K4Cn
— M Azhar Siddique ???????????? (@AzharSiddique) October 28, 2022