ایک نیوز نیوز :معروف صحافی ارشد شریف کے حوالے سے سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ ارشد شریف کو یہ خدشہ تھا کہ انہیں قتل کردیا جائے گا ، انہوں نے خود مجھ سے کہا کہ بس 48 گھنٹے کا وقت ہے۔
تفصیلات کےمطابق ٹی وی پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے ارشد شریف قتل اور اس کے محرکات پر گفتگو کرتے ہوئے تہلکہ خیز انکشافات کیے اور کہا کہ مجھے خود ارشد شریف نے کہا کہ وہ آگئےہیں اور مجھے کہا گیا ہے کہ بس 48 گھنٹے کا وقت ہے۔ان کا کہناتھا کہ جب دبئی سے ارشد شریف کو کہا گیا کہ آپ کو واپس پاکستان بھجوایا جارہا ہے تو انہوں نے کوشش کی کہ انہیں برطانیہ کا ویزہ مل جائے مگر انہیں وہ نہیں مل سکا اور کہا گیا کہ اپنے ملک سے جاکر اپلائے کریں۔