ایک نیوز نیوز: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں ریڈ زون سمیت آمد و رفت کے تمام راستے کھلے ہیں۔ تمام شاہراہوں پر معمول کے مطابق ٹریفک رواں دواں ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے تمام تجارتی مراکز میں معمول کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ شہر میں تمام اسکول اور تعلیمی ادارے کھلے رکھے جائیں گے۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ کاروبار زندگی میں کوئی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول پر بھی نظر رکھیں۔
اسلام آباد میں ریڈ زون سمیت آمدورفت کے تمام راستےکھلے ہیں۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) October 28, 2022
اسلام آباد کی تمام شاہراہوں پرمعمول کے مطابق ٹریفک رواں دواں ہے۔
اسلام آباد کے تمام تجارتی مراکز میں معمول کی سرگرمیاں جاری ہیں۔
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کوشاں ہےکہ تقریبات معمولات زندگی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ ہو⬇️ pic.twitter.com/6CcqqsAF4t
پولیس ترجمان نے شہریوں سے کہا کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا شرپسند عناصر کے متعلق فوری پکار 15 پر اطلاع کریں۔