مقبوضہ کشمیر ہمارے ہاتھوں سے نکل رہا ہے:سردار مسعودد خان

مقبوضہ کشمیر ہمارے ہاتھوں سے نکل رہا ہے:سردار مسعودد خان
(ایک نیوز نیوز) صدر آزاد کشمیر سردار مسعودد خان کہتےہیں بھارت اپنے تمام ہمسایوں سے برسرپیکار ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں جو ہورہا ہے وہ جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سکیورٹی کونسل پر دباؤ ڈالنا ضروری ہے۔مقبوضہ کشمیر ہمارے ہاتھوں سے نکل رہا ہے۔سکیورٹی کونسل پر دباؤ بڑھانے کیلئے لوگوں کو سڑکوں پر آنا پڑے گا۔کشمیر اب عالمی مسئلہ ہے۔ دنیا بھر میں مظاہرے ہونے چاہئیں۔ فرانسیسی صدر کا بیان اسلام فوبیا سے بڑھ کر یورپی امپیریل ازم کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

بھارت کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر نسل کشی کی آٹھویں سٹیج میں داخل ہوگیا ہے۔کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی ظلم پر دنیا کی خاموشی مجرمانہ ہے۔